یو اے ای نے پاکستان پر عائد سفری پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قومی ایئر لائن کا خصوصی رعایت دینے کا اعلان
عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر قومی ایئر لائن کا خصوصی رعایت دینے کا اعلان

کراچی:یو اے ای نے پاکستان پر عائد سفری پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

یو اے ای سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارگو، بزنس اور چارٹرڈ فلائٹ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اس سے قبل توقع کی جارہی تھی کہ متحدہ عرب امارات پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی 7 جولائی کو اٹھالے گا۔یو اے ای نے 12 مئی کو پاکستان پر سفری پابندی عائد کی تھی۔

بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی پروازیں معطل کردی گئی تھیں۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں، سفارتی عملہ، گولڈن ویزا رکھنے والوں اور بزنس مینوں کے طیاروں کو استثنی حاصل ہے۔

تاہم انہیں 10 روز کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا جبکہ ایئرپورٹ پر اور ملک میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا۔

پاکستان نے اتوار کو برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین اور ملائیشیا کیلئے 40 فیصد مسافروں کے ساتھ پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسافروں کو پاکستان سے جاتے ہوئے کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ترکی نے پاکستانی مسافروں کیلئے فضائی سفر پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

Related Posts