کریتی کے بعد دوسری بھارتی اداکارہ کی جم میں ورزش، دپیکا کی نئی تصاویر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کریتی کے بعد دوسری بھارتی اداکارہ کی جم میں ورزش، دپیکا کی نئی تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کریتی کے بعد دپیکا پڈوکون نے بھی جم میں ورک آؤٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جو وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا 2 مہینے بعد سوشل میڈیا پر لوٹ آئی۔ بھارتی اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جسے بہت سراہا جارہا ہے۔

اپنی پہلی تصویر میں جم کے سیاہ کپڑے پہن کر اداکارہ دپیکا ورزش کرتی نظر آئیں جبکہ دوسری تصویر میں دپیکا جینز اور وائٹ ٹاپ پہنے آرام کررہی ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

فلم پدماوت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ دپیکا نے اپنی پوسٹ کو توقعات اور حقیقت کا امتزاج قرار دیا جبکہ فلم کی دنیا میں آخری بار انہیں چھپاک میں دیکھا گیا تھا۔

دپیکا آج کل متعدد فلموں میں اداکاری کررہی ہیں جن کی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور جان ابراہم بھی ان کے ہمراہ اپنے اپنے رولز نبھاتے نظر آئیں گے۔ پربھاس کی فلم ناگ اشون میں بھی دپیکا جلد اداکاری شروع کردیں گی۔

رتیک روشن کے ہمراہ دپیکا پڈوکون نئی فلم فائٹر میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جبکہ امیتابھ بچن کی فلم دی انٹرن کے علاوہ سپورٹس ڈرامہ فلم 83 میں بھی بھارت کی چوٹی کی اداکارہ دپیکا مداحوں کی تفریح کا سامان مہیا کریں گی۔

قبل ازیں حقیقت اور توقعات کے امتزاج کے عنوان سے بھارتی فلم انڈسٹری کی نسبتاً نئی فنکارہ کریتی سینوں نے بھی جم میں ورک آؤٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم ٹرینر یاسمین سے گفتگو کرتی نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ دپیکا گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ رنتھمبور چھٹیاں منانے کے لیے گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دپیکا کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رنتھمبور میں قدرتی مناظر سے بے حد لطف اندوز ہو رہی ہیں۔اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا فیشن سینس بالی وڈ میں کافی مقبول ہے اور اداکارہ کو حالیہ ٹرپ کے دوران ایک آرام دہ چیک پرنٹ والے کوٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون چھٹیاں منانے چلی گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

Related Posts