2018سے 2020 تک 292 پادریوں نے 368 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، کیتھولک چرچ رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2018سے 2020 تک 292 پادریوں نے 368 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، کیتھولک چرچ رپورٹ
2018سے 2020 تک 292 پادریوں نے 368 بچوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا، کیتھولک چرچ رپورٹ

وارسا: پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے بتایا کہ 2018 سے 2020 تک 292 پادریوں نے مبینہ طور 368 بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولینڈ کے کیتھولک چرچ نے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ آج یعنی 28 جون کو جاری کی ہے ۔ یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ویٹیکن کی جانب جنسی تشدد کی رپورٹس اور پولینڈ کے چرچ کے رہنماؤں کی جانب سے ردعمل نہ ہونے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولینڈ وہ کیتھولک ملک ہے جہاں پادریوں کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ویٹیکن کی جانب سے حال ہی میں چند پولش بشیپس اور آرچ بشیپس کو غفلت برتنے پر سزائیں دی گئی ہیں اور انہیں چرچ میں داخلے اور تقریبات کے انتظام سے روک دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراکوف کے ریٹائر آرچ بشیپ کارڈینئل اسٹینسلا ڈزیسویز کی جانب سے غفلت برتنے کی رپورٹس پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جو سابق پوپ سینٹ پال دوئم کے ذاتی سیکریٹری بھی تھے۔

ایک آن لائن کانفرنس کے دوران پولینڈ کے کیتھولک چرچ کے سربراہ آرچ بشیپ ووجیسک پولاک نے متاثرین سے اپنی معافی کا اعادہ کیا اور ان سے معاف کرنے کی درخواست کی۔

بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز کی روک تھام اور اس کی نشاندہی کرنے والی ٹیم کے سربراہ پادری ایڈم زیک نے شعور اجاگر کرنے اور اس کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ حالیہ رپورٹس کے اعدادوشمار تاحال بہت زیادہ ہیں۔

چرچ کی 1990 سے 2018 کے عرصے کی پہلی رپورٹ میں 382 پادریوں کے کیسز کا ذکر کیا گیا تھا جن کی جانب سے مبینہ طور پر 625 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔ ان میں سے 42 پادریوں کے نام نئی رپورٹ میں دوبارہ درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کےلیے ٹینڈر کی منظوری دے دی

Related Posts