کراچی:پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی ہے۔
فیری سروس ملکی بندرگاہوں کے درمیان چلانے کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر بھی چلائی جائے گی اور فیری سروس چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پی این ایس سی سہولتیں فراہم کرے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ فیری سروس کے ذریعے کراچی سے دبئی سیاحت کرنے ایران اور سعودی عرب زیارت اور حج کرنے بھی جایا جاسکے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیراعظم عمران خان سے فیری سروس چلانے کے لیے منظوری لی تھی، اس سروس سے سیاحت کے فروغ سمیت سمندری اکنامی کو فروغ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں : میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اظہار رائے کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے، مریم اورنگزیب