پی آئی اے اور کسٹمز حکام کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے اور کسٹمز حکام کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
پی آئی اے اور کسٹمز حکام کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

پاکستان کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی گٹکا آٹو پارٹس کے نام سے بک کرایا گیا تاہم پی آئی اے کی سکیورٹی اسکریننگ کے دوران یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا گٹکا 286 کلو گرام ہے۔ حکام کے مطابق بھارتی گٹکا انتہائی مضر صحت اور ممنوعہ اشیاء میں شامل ہے۔

کسٹمز حکام  کا کہنا ہے کہ تفصیلات نکالی جارہی ہیں کہ انڈیا سے سامان کس نے بک کرایا اور پاکستان میں کس کے نام سامان بک کرایا گیا۔ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Related Posts