سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے بھی باکسر بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے بھی باکسر بن گئے
سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے نواسے بھی باکسر بن گئے

نیویارک:سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی جنہوں نے دنیائے باکسنگ میں اپنا لوہا منوایا، اب ان کے نواسے نیکو علی والش نے پرو باکسنگ کیلئے باب آروم کی کمپنی سے معاہدہ کرلیا۔

ان کی پہلی پروفیشنل فائٹ 14 اگست کوطے کی گئی ہے۔20 سالہ مڈل ویٹ باکسر علی والش کی والدہ رشیدہ علی والش ہیں۔

ان کے والد کا نام روبرٹ والش ہے،اس موقع پر علی نے کہا کہ ٹاپ رینک سے معاہدہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔کوشش کروں گا کہ اپنے نانا کے نقش قدم پر چلوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے نانا کی طرح دنیائے باکسنگ میں نام کمانا چاہوں گا، یہ بڑی ذمہ داری ہے اور میں اسے قطعی ہلکا خیال نہیں کرتا۔اس سلسلے میں اپنی پوری توانائیاں خرچ کروں گا۔

مزید پڑھیں: کیوی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے پرامید

Related Posts