کراچی: محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے فیصلہ سامنے آیا ہے کہ پورے صوبے کے تمام مزارات کل سے کھول دیئے جائیں گے، تاہم لنگر پر پابندی برقرار رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے کے تمام مزارات پیر (کل)سے کھولنے کا اعلان کردیاہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سندھ حکومت کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں انڈور جم، سوئمنگ پول اور امیوزمنٹ پارکس بھی کل سے کھل جائیں گے۔ تمام مزارات پر احتیاطی تدابیراختیار کرنا لازمی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس سال سے زائد عمر کے افراد، بچوں اور کھانسی، بخار کی علامات والوں کو اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا، لنگر پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، مزارات کے تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں، عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے اور زائرین کو دس منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 9 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 22 ہزار 211جاں بحق