نوجوان سب سے بڑ ی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوجوان تاریخ کی سب سے بری شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں، وزیراعظم
نوجوان تاریخ کی سب سے بری شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار رہیں۔

وزیراعظم نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تمام پاکستانی خصوصاً نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کے لیے تیار رہیں، ملک کو سرسبز بنانے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں فی فرد  699، گرین لینڈ میں 4 ہزار 964، آسٹریلیا میں 3 ہزار 266، کینیڈا میں فی فرد 10 ہزار 163 درخت، فرانس میں203 ،اتھوپیا میں143، چین میں فی فرد 130، برطانیہ میں 47 اور بھارت میں 28 درخت ہیں، جب کہ پاکستان میں فی فرد صرف 5 درخت ہیں۔

اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی ہی بنائے گی، بلاول بھٹو

Related Posts