آزاد کشمیر میں اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی ہی بنائے گی، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، بلاول بھٹو
مہنگائی کی وجہ سے عوام ایک سخت دور سے گزر رہے ہیں، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوٹلی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور اگلا وزیراعظم پی پی کا جیالا ہو گا۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں میڈیا سے خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام کو اس منہگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، موجودہ حکومت کی کشمیری پالیسی اور رویے پر ہمیشہ سے تنقید کی ہے، کشمیر پر ماضی کے وزرائے اعظم اور عمران خان کے طریقے میں واضح فرق ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی طاقت حکومت ہے تو ہماری طاقت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، حکومت بنانے کے لیے اپنی جماعت اور اپنے لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر مکمل یقین ہے، وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی آزادی کی خاطر رکھی گئی، آئندہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم جیالا ہوگا، عوام آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نوجوان سب سے بری شجرکاری مہم میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں، وزیراعظم

Related Posts