مجازی اسکرین والی عینک پہنیں اور 140 انچ طویل ڈسپلے کا مزہ لیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجازی اسکرین والی عینک پہنیں اور 140 انچ طویل ڈسپلے کا مزہ لیں
مجازی اسکرین والی عینک پہنیں اور 140 انچ طویل ڈسپلے کا مزہ لیں

کیلیفورنیا:  سائنس کی دنیا عجیب و غریب ایجادات سے بھری پڑی ہے۔ آئے روز نت نئی ایجادات انسانی عقل کر ماعوف کردیتی ہیں۔ ماہرین اب ایک ایسی مجازی اسکرین والی عینک تیار جسے پہن کر آنکھوں کے سامنے ایک مجازی اسکرین ظاہر ہوجائے گی جس کی لمبائی 140 انچ طویل ہے۔

اس عجیب و غریب عینک کا نام ٹی سی ایل نیکسٹ ویئر جی اسپیکس ہے جسے کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد عینک اسمارٹ فون کا بیرونی اسکرین بن جاتی ہے جو کئی فٹ طویل ہوسکتا ہے۔ یعنی عینک پہن کر آپ اپنی آنکھوں کے سامنے سینما اسکرین کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

ویڈیو گیمز اور ویڈیو ایپس استعمال کرنے والے نوجوانوں کے لیے یہ ایک زبردست ایجاد ہے ۔ عینک کی بدولت اب آپ اپنی ای میل، دستاویز اور طویل اسپریڈ شیٹ دیکھ سکتے ہیں۔ سرجھکائے بغیر آپ ورڈ اور دیگر ڈاکیومنٹس پر آسانی سے کام کرسکتے ہیں۔ اس طرح تنگ جگہوں پر آپ وسیع پس منظر کی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔ گویا یہ عینک آپ کو ایک بڑا اشتہاری بورڈ دکھاتی ہے۔

اس کے ایک پہلو کی شرح 16 اعشاریہ 9 ہے جبکہ اس کا ری فریش ریٹ 60 ہرٹز ہے جس سے ویڈیوز حقیقی انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔ بس آپ کو یوایس بی سے عینک کو جوڑنا ہوگا اور عینک روشن ہوجائے گی۔

دوسری جانب عینک کا وزن صرف 100  گرام ہے اور اس کے اندر اسٹیریو اسپیکر نصب ہیں جو بہترین آواز سے سارا منظر مزید حسین بنادیتے ہیں۔ اس کی حیرت انگیز تفصیلات اوپر ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عینک میں ویڈیو پروسیسنگ کا کوئی نظام نہیں بلکہ عینک بہت ہلکی پھلکی ہے۔ اس کے اندر دو عدد مائیکرو اوایل ای ڈی پینل لگے ہیں جن کی ریزولوشن 1080 پکسل ہے۔ ان کی بدولت آپ کی نگاہوں کےسامنے ایک وسیع پینل نمودار ہوجاتا ہے اور آپ آگمینٹڈ ریئلٹی میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts