لاہور جوہر ٹاؤن دھماکہ، مبینہ مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پولیس کا چھاپہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکہ، مبینہ مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پولیس کا چھاپہ
لاہور جوہر ٹاؤن دھماکہ، مبینہ مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پولیس کا چھاپہ

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے کے مبینہ مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کے کراچی میں موجود گھر پر چھاپہ مارااورشواہد اکٹھے کیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیٹرپال ڈیوڈ بحرین میں اسکریپ اور ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے، ڈیوڈ نے اپنی فیملی کو 2010 میں بحرین سے پاکستان منتقل کیا۔

ملزم ڈیڑھ ماہ پہلے بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرپال ڈیوڈ نے 3 بار لاہور کا دورہ کیا، پیٹرپال ڈیوڈ 3 بار لاہور گیا، 27 دن قیام کیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق گھر پر چھاپے کے دوران پیٹرپال ڈیوڈ کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم لاہور دھماکے کا ایک ملزم پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو جوہرٹاؤن دھماکہ پرویڈیو بیان میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا تھاکہ پنجاب پولیس نے جوہرٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور، جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی وجوہات سامنے آگئیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے، پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کرعوام کو اچھی خبر سنائی گی۔

Related Posts