فیس بک ایموجی کا استعمال مکمل طور پر حرام ہے، بنگلہ دیشی عالم دین نے فتویٰ جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Using Facebook emoji totally haram’: Bangladeshi cleric issues fatwa

بنگلہ دیش کے ایک مشہور عالم دین احمد اللہ نے فیس بک کے ہاہاہا ایموجی استعمال کرنے والے لوگوں کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔

احمد اللہ کے فیس بک اور یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں تاہم اس ہفتے کے شروع میں انہوں نے تین منٹ کی ویڈیو جاری کی،احمد اللہ نے کہاکہ آج کل ہم لوگوں کا مذاق اڑانے کے لئے فیس بک کے ہاہاہاایموجی کا استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے فیس بک پر لوگوں کے طنز کی وضاحت کی اورایک اسلامی فرمان کے ذریعے اس کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہاہاہاایموجی کس طرح مسلمانوں کے لئے مکمل طور پر حرام ہے۔

احمد اللہ کاکہنا ہے کہ اگر آپ کے رد عمل کا مقصد لوگوں کی تضحیک یا طنز کرنا ہے تو یہ اسلام میں قطعاً حرام ہے۔

اللہ کے واسطے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس کام سے باز رہیں۔ کسی کا مذاق اڑانے کے لئے ’ہاہاہا‘ کے ساتھ رد عمل کا اظہار نہ کریں۔ اگر آپ کسی مسلمان کو تکلیف دیتے ہیں تو وہ بری زبان سے اس کا جواب دے سکتا ہے جو غیر متوقع ہوگا۔

بہت سارے لوگوں نے اس کی ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا ہے ، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں 20 لاکھ سے زیادہ آراء ملیں اور اہم بات تو یہ احمد اللہ کی ویڈیو پر بھی لاتعداد لوگوں نے ہاہاہا کے ایموجی کے ذریعے اپنے خیالات اظہار کیا ہے۔

Related Posts