مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گذشتہ ہفتے شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گذشتہ ہفتے شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ
مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گذشتہ ہفتے شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی: مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیائے خوردونوش کی قیمت میں کمی اور 21 اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ 14 سے 18 جون 2021 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، چکن، آلو، گھی، دودھ، دہی اور آٹے کا تھیلا مہنگا ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4.69 روپے اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی قیمت میں 12.19 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ مرغی فی کلو 194 روپے سے بڑھ کر 206 روپے ہوگئی۔

مٹن کی فی کلو قیمت میں 4.36 روپے کا اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپیہ، گڑ کی فی کلو قیمت میں 1.44 روپے اور دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 18 پیسے اور کیلے کی فی درجن قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی۔

دال مونگ کی قیمت میں فی کلو 4 روپے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3.18 روپے، دال مسور کی قیمت میں 1.26 روپے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : الہٰ دین پارک اور کشمیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

Related Posts