ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، ناصر حسین شاہ
ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے، رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، ناصر حسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہر معاملے میں لسانیت کو لیکر آتی ہے۔ رسی جل گئی پر بل نہیں گیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ او بھائی جب آپ نے اپنے قائد سے ترک تعلق کر دیا ہے تو ان کی سوچ سے بھی علیحدگی اختیار کریں۔

تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کروا کر روشنیوں کے شہرکراچی کا بیڑہ غرق کرنے والے تو آپ لوگ ہیں۔اب روز آکر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے با شعور عوام اب آپ لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔

اردو بولنے والوں کے نام پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو لوگ مسترد کر چکے ہیں۔ حلقہ 249 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوارکا چھٹے نمبر پر آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مردم شماری پر پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے واضح موقف ہے، کہ سندھ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مردم شماری کا معاملہ ہر آئینی فورم پر اٹھایا ہے۔

جبکہ آپ (ایم کیو ایم) نے تو محض دو وزارتوں کے مزے لینے کے لیے مردم شماری کے معاملے پر پی ٹی آئی سے سودا کر لیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر کراچی کا اتنا درد ہے تو اس کا ثبوت دیں اور وفاقی وزارتوں سے استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پر امن شہر بن گیا ہے اس کا امن و امان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ یہاں پر اب تمام قومیتیں ایک دوسرے سے مل جل کر رہ رہی ہیں۔

Related Posts