حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ایم این اے ریاض فتیانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ایم این اے ریاض فتیانہ
حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ایم این اے ریاض فتیانہ

کمالیہ: چیرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے تھانہ سٹی کمالیہ میں عارضی پٹرولنگ چوکی کا افتتاح کر دیا ایس پی پٹرولنگ, ڈی پی او,, ڈی ایس پی پٹرولنگ اور عوام کی بھر پور شرکت

تفصیلات کے مطاب تھانہ سٹی کمالیہ میں عارضی پٹرولنگ چوکی کا افتتاح کرتے ہوئے ایم اہن اے رہاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے جسکے لیے جدید طرز پر ہر طرح کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس موقعہ پر ایس پی پٹرولنگ مرزا انجم کمال نے کہا کہ ابتدائی طور پر چوکی میں ایک سب انسپکٹر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 20 کانسٹیبل تعنیعات کیے گئے ہیں۔ گاڑی سمیت تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کمالیہ کے اطراف اور منسلک شاہراہوں پر گشت کرے گی اور عوام کے تحفظ کے لیے نہ صرف پولیس کی ممدومعاون رہے گی بلکہ شہریوں اور مسافروں کے حفاظت بھی کرے گی۔ تقریب میں پولیس اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں ہلڑ بازی عمران خان کے ایماء پر کرائی گئی، حزب اختلاف

Related Posts