رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار
رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری جعلی قرار

لاہور: جامعہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی گریجویشن کی ڈگری کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

جامعہ پنجاب کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالتی حکم پر جمع کروا دی گئی ہے۔ جامعہ پنجاب کی ڈسپلنری اور ڈگری کمیٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ قصور وار قرار پائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جامعہ پنجاب کو جھوٹی معلومات فراہم کرکے دھوکہ دیا، فیصل آباد انٹرمیڈیٹ بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ان کی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری بھی جعلی ہے، بلال اصغر کو انٹرمیڈیٹ کا رزلٹ کارڈ ہی جاری نہیں کیا گیا۔

بلال اصغر وڑائچ نے انٹرمیڈیٹ 1995 میں پاس ہونے کا رزلٹ کارڈ جمع کروایا تھا، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جمع کروایا گیا رزلٹ 1995 کا نہیں بلکہ 1996 کے سپلیمنٹری امتحانات کا رزلٹ ہے۔

جامعہ پنجاب نے کہا کہ 1996 میں انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والا 1997 میں گریجویشن کے امتحان کا اہل نہیں، جعلی ڈگری کی بنا پر گریجویشن کے امتحان دینا خلاف ضابطہ ہے، ڈسپلنری کمیٹی نے تحقیقات میں موقف سننے کیلئے 8 مرتبہ بلال اصغر وڑائچ کو طلبی کا نوٹس کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بہترین ملازمین میں ایوارڈ کی تقسیم

Related Posts