بلاول بھٹو اورشہبازشریف نے حکومت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بنالیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal, Shehbaz Decide To Formulate Joint Action Plan

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ ایاز صادق، راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ گزشتہ روز جو پارلیمان میں واقعہ ہوا یہ تاریخ کا سیاہ دن تھا ،اس طوفاں بدتمیزی اور گالہ گلوج کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کو کیا تماشہ دیکھایا ،بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہم نے اس پر پلان تشکیل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو اورشہبازشریف نے حکومت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بنالیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آپ ہم پر الزام لگا رہے ہیں ،میں اس لئے یہاں آیا کہ تاریخ میں اس قسم کی حرکتیں کہیں نہیں ہوئیں،پارلیمانی روایت میں اسپیکر کا رویہ افسوسناک تھا ،میں شہباز شریف کے پاس آیا ہوں تاکہ اس روئے کے خاتمے کے لئے پلان تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک کی معیشت اور سیاست کو چلانے میں وزیر اعظم دلچسپی نہیں لے رہا ،وزیر اعظم بچوں کی طرح اپنے وزیروں کو ہدایات دے رہے ہیں ،ہم سنجیدہ سیاستدان ہیں اور شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی ایک اہم ذمہ داری ہے جب وہ بات کر رہے ہیں تو ان کی زمہ داری ہے ،شہباز شریف (ن )لیگ کے صدر اپنے نمائندوں کا موقف سامنے رکھ رہا ہے ،اگر شہباز شریف پر حملے ہوں گے اور وزیر بجٹ بکس قائد حزب اختلاف پر پھینکیں گے تو یہ جمہوریت کے لئے برا ہو گا۔

 

Related Posts