اسلام آباد: سوئی گیس اسلام آباد ریجن نے 10 ماہ میں خداداد ہائٹس سمیت گیس چوری کے 3 بڑے نیٹ ورک پکڑ لئے ہیں۔ گیس چوروں سے 39 کروڑ روپے مالیت کی 791 ملین کیوبک گیس چوری سے بچالی۔ یو ایف جی عملہ نے گیس چوری پر 506 میٹرز منقطع کیے، مختلف علاقوں میں 1 لاکھ 9 ہزار میٹرز کی پریشر چیکنگ کی، 55 ہزار 480 صارفین کو گیس کا پریشر بڑھانے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ان میں سے کمرشل سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی اسلام آباد ریجن کے شعبہ یو ایف جی نے مالی سال 2020/2021 کے صرف 10 ماہ میں غیر دستاویزات ، گیس چوری و غیر قانونی پریشر بڑھانے کے خلاف جاری مہم کے دوران بڑے بڑے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہوئے ان کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر میں واقع خداداد ہائٹس پر چھاپہ مارا، خداداد ہائٹس 1 ہزار فلیٹس پر مشتمل منصوبہ ہے۔ جس میں صرف 99 گیس میٹرز قانونی لگے ہوئے ہیں اور دوران چھاپہ گیس عملہ نے خداداد ہائٹس کے مین آفس کنٹین اور 15 فلیٹس میں گیس چوری کی جا رہی تھی صرف کنٹین میں 1400 سی ایف ٹی سوئی گیس ماہانہ چوری کی جاتی تھی جب کہ فلیٹس میں بھی باقاعدگی سے گیس چوری کی جاری تھی۔
یوایف جی عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں ترنول کے علاقہ B17 میں 60 ، فراش گاؤں لوہی بھیر کے 25 گھروں کے میں نصب گیس چوری کے نیٹ ورک بھی پکڑ لئے ہیں، اس کے علاوہ کلر سیداں ،کوٹ ہتھیال بہارہ کہو اور ترنول چکی والی گلی میں وسیع پیمانے پر گیس چوری کے لئے نصب پائپ لائن نیٹ ورک جو مین گیس لائن سے کنکشن کیا جانا تھا رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
انچارج شعبہ یو ایف جی سینئر انجینئر کاوش بخت سندھو نے بتایا کہ عملہ نے لو پریشر کی عوامی شکایات پر دس ماہ میں ایک لاکھ نو ہزار گھروں کا گیس پریشر چیک کیا ان میں سے 55480 گھریلو صارفین گیس کو سوئی گیس کمپنی کے سٹینڈر پریشر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف حربوں سے غیر قانونی خود ساختہ پریشر بڑھانے پر بھاری جرمانے کیے۔
عملے نے ڈومیسٹک سے کمرشل گیس استعمال کرنے پر 42 ، گیس چوری کرنے والے 227 کمرشل میٹرز کا پریشر بڑھانے پر182 ، سپیشل ڈومیسٹک غیرقانونی 47 ، ڈپلومیٹک انکلیو سے گیس چوری پر 2 ، رائل ایونیو سے 6 گیس میٹر منقطع کیئے۔
جنرل مینجر سوئی گیس اسلام آباد ریجن محمد ظہور نے ایم ایم نیوز کو بتایا ہے وزارت پیٹرولیم ،ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کی ہدیات پر ہر سال گیس چوری کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے جس میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ آپریشنل کارروائیاں شامل ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوئی گیس ایک قومی اثاثہ ہے جو دن بدن کم رہا ہے۔ غیر قانونی گیس پریشر بڑھانا ،کمپریسر لگانا حادثات کا موجب بنتا ہے اپنی جان ومال کو ان حادثات سے بچانے کیلئے غیرقانونی حربوں سے گریز کریں اور قومی اثاثے گیس کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا پیش کردہ بجٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، خرم شیر زمان