پی ایس ایل سیزن 6: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل سیزن 6: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف
پی ایس ایل سیزن 6: کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 191 رنز کا ہدف

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنار کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 81 رنز اسکور کیے۔ دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ زادران نے بھی بابر اعظم کا خوب ساتھ دیا اور 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شرجیل خان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مارٹن گپٹل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تھسارا پریرا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی، عاکف جاوید، علی خان اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1404481515501899776

 

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عماد وسیم الیون کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی، محمد اخلاق اور عاکف جاوید کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، کوشش کریں گے پاور پلے میں جلد وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے قاسم اکرم کی جگہ عباس آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Posts