مقبوضہ یروشلم: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ظلم و بربریت سے بھرپور 12سالہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا، نئی اسرائیلی حکومت نے واضح اکثریت سے فتح حاصل کرلی ہے۔ نفتالی بینیٹ وزیر اعظم مقرر ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گزشتہ ہفتے ملک میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے 13 جون کو ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ آج اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئی حکو مت کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
ووٹنگ کے بعد جو نتائج سامنے آئے، اس میں نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں اور عرب جماعت کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کام یاب رہے۔
’نیو رائٹ‘ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ اب اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، تاہم اقتدار میں رہنے کے لیے انہیں مرکز اور دائیں اور بائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 53قیدیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں