سعودی عرب نے غیر ملکیوں پر پابندی لگادی، حج مقامی افراد تک محدود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj in Makkah

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کیلئے بیرون ملک سے آنیوالے عازمین پر پابندی عائد کردی، صرف مقامی افراد ہی حج کرسکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کا بتانا ہےکہ سعودی وزارت حج کے فیصلے کے مطابق صرف سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی رواں سال حج کرسکیں گے اور اس طرح حج کی خواہش رکھنے والے دیگر ممالک کے شہریوں کو رواں برس حج کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال اور وائرس کی ابھرتی ہوئی نئی اقسام کو دیکھتے ہوئے حجاج کی تعداد کو محدود کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج نے حجاج کرام کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ رواں برس صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی اور ان تمام افراد میں سعودی عرب کے شہری اور ملک میں رہنے والے غیر ملکی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج نے خلیجی ممالک کیلئے عمرہ پروگرام کی نئی شرائط جاری کردیں

سعودی وزارت حج کا کہنا ہےکہ حج کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہےکہ وہ کسی لاعلاج مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

اس کے علاوہ حج کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 65 سال رکھی گئی ہے اور حج کرنے کے خواہش مند افراد کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہونا ضروری ہے۔

Related Posts