رائس ایکسپورٹرزکاروس میں پاکستانی چاول پر پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt decides to give rice industry status

کراچی:رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے چیئرمین عبد القیوم پراچہ نے پاکستانی چاول پر پابندی ہٹنے پر بے انتہا مسرت کا اظہارکیا۔

انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، وزارت خوراک، وزارت تجارت اور ماسکو میں تعینات پاکستانی سفارتخانے کی کو ششوں کو سراہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پاکستانی اعلیٰ حکام نے روس کے متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو ممکن بنایا اور بالآخر روس نے پاکستانی چاول پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین عبد القیوم پراچہ نے مزید بتایا کہ یہ ایک بہترین اور قابل ستائش ٹیم ورک تھا جس میں شامل تمام معتبر ممبران کی انتھک محنت شامل ہے۔

خصوصاََ اللہ دتہ عابد ڈائریکٹر جنرل ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، سہیل شہزاد ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن، ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹریڈ منسٹر ناصر حمید کے علاوہ ریپ کے سابق سینئر وائس چیئرمین اور ریپ کی کمیٹی برائے ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن امور کے سر براہ محمد رضا شامل ہیں۔

جنہوں نے پاکستان کے دوسرے بڑ ے زر مبادلہ کمانے والے سیکٹر کی بہتری کیلئے اس مشکل کام کو حل کرنے کا بیڑا اٹھایا۔ چیئرمین ریپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی مزید رائس ملوں کے نام بھی روس کو چاول بر آمد کرنے کیلئے منظور شدہ لسٹ میں شامل ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں نے معیشت کو سنبھال لیا، ترسیلات زر میں 29فیصد سے زائدکا اضافہ

Related Posts