پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،5ماہی گیروں کو بچالیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،5ماہی گیروں کو بچالیا
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،5ماہی گیروں کو بچالیا

کراچی: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن،سمندر میں پھنسے پانچ 05ماہی گیر وں کی زندگیاں بچالی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 09 جون 2021 کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ (ایف آر بی) کو جو کہ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھی اس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

کہ ال عالم بیگ (رجسٹریشن نمبر BFD – 14237) نامی ماہی گیرکشتی جو کہ گوادر سے مچھلی کے شکار کے لئے نکلی تھی اس وقت سمندر میں مشینری خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارومددگار کھڑی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فی الحال سمندر کا موسم بڑی لہروں اور تیز ہواؤں کے باعث معتدل حد تک نا ہموار ہے۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لئے فوری روانہ ہوئی۔

فاسٹ رسپانس بوٹ نے موقع پر پہنچ کر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اورطبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں کشتی کو ٹو کر کے مزید معاونت کے لئے سر بندر پہنچادیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی محدود وسائل ہونے کے باوجود اپنے ماہی گیروں کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان، ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 1 جوان شہید

Related Posts