نیویارک: امریکی اخبارکی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ کابل میں طالبان کے اثرورسوخ بڑھنے پر امریکا بمبار ڈرون یا جنگی طیاروں سے فضائی حملہ کرسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں غیر معمولی بحران اور طالبان کے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکا افغان دارالحکومت کابل میں اپنے بمبار ڈرون اور جنگی طیارے بھیج سکتا ہے۔
اخباری رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں فوجی اڈے چھوڑنے کے بعد امریکا کو طویل عرصے تک طالبان کے حملے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ اس کے لیے خلیج فارس میں قائم امریکی فوجی اڈے کردار ادا کرسکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے انہیں بتایا کہ امریکا مستقبل میں افغانستان میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے تحت حملے کرے گا جب اس سے امریکا کو براہ راست کوئی خطرہ محسوس ہوگا۔
مزید پڑھیں: ہم اس وقت عالمی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑے ہیں،جو بائیڈن