کراچی: اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا وبا ء کے باوجود مجموعی طور پر اچھی رہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں پی آئی اے کی کارکردگی سامنے آگئی، سروے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کوروناکے باوجودمجموعی طورپربہتررہی۔
سال 2020-21 میں پی آئی اے کی مجموعی آمدن 97ارب8کروڑرہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ رہ گیا۔
اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث تمام ایئرلائنزکی طرح پی آئی اے کا بھی فضائی آپریشن متاثرہوا، کورونا کی ابتداسے لیکر بڑے پیمانے پر فلائٹس آپریشن معطل رہا۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کیلئے خصوصی پروازیں چلائی گئیں، 2020 میں جہازوں کی تعدادمیں کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا۔
سروے میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کاسیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکیساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا۔
پی آئی اے نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضاکارانہ علیحدگی رضاکارانہ اسکیم متعارف کرائی، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے پر کرائے میں رعایت دینے کا اعلان