کراچی: کسٹم کے ویئر ہاؤس سے لاکھوں روپے کے مال چوری کی وارداتوں میں ملوث 15 ملزمان کے خلاف جیکسن تھانے میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔
جیکسن تھانہ پولیس کے مطابق کسٹم کے گوداموں سے ایک گروہ مسلسل قیمتی سامان چوری کررہا تھا۔ واردات کی سی سی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایت پر SHO جیکسن تھانہ سب انسپکٹر محمد اشفاق نے کسٹم ASO پریوینٹیو آفیسر سید اسجد بخاری کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام 145/21 درج کیاہے۔
پولیس کے مطابق کسٹم حکام نے ملزمان سلیم خان۔ شکیل۔ گل۔ ذیشان۔ نوروز۔ چوہا۔ پنجا۔ زوہیب خان۔ ساجد عرف منتری اور جانو کے بھتیجے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری اور گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے ایس ایچ او جیکسن تھانہ محمد اشفاق نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ تاحال اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا ہے کہ اس سارے عمل میں پولیس کی کوئی انوالمنٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی پولیس افسر یا اہلکار کے ملوث ہونے ثبوت ملے ہیں۔
کسٹم ذرائع کے مطابق ان وارداتوں میں جو کسٹم افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا ان کو معطل کرکہ محکمہ جاتی کارروئی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ چین کے شمال مشرقی علاقے میں چاقو بردار نوجوان کے حملے، 7 افراد ہلاک، 14 زخمی