پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے بولڈ لباس میں اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ اداکارہ فریال محمود نے مختصراً میرے لیے گاؤ (سنگ ٹو می) کے الفاظ تحریر کیے جس پر مداحوں نے دلچسپ انداز میں شدید تنقید کی۔
تصویر میں فریال محمود کے چہرے پر نظر آنے والے تاثرات کو بے چینی سمجھتے ہوئے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ کسی تکلیف میں ہیں؟ ایک اور مداح نے اداکارہ کو شادی نہ ہونے کی صورت میں شادی کرنے اور ہونے کی صورت میں شوہر بدلنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
ایک خاتون نے فریال محمود کو پاگل قرار دے دیا جبکہ بعض مداحوں نے اداکارہ کی تعریف بھی کی۔ ایک مداح نے فریال کو سورج سے زیادہ خوبصورت قرار دیتے ہوئے ہمیشہ چمکتے رہنے اور خوبصورت مستقبل کی دعا بھی دی۔
اداکارہ فریال محمود کے کیپشن میں تحریر کیے گئے الفاظ کا جواب دیتے ہوئے ایک مداح نے کہا کہ اگر آپ گیت نہیں گا سکتیں تو میں آپ کیلئے ڈرم بجا سکتا ہوں، جبکہ ایک مداح نے یہ بھی کہا کہ بہن! آپ بہت ہاٹ ہیں۔
بعض مداحوں نے فریال محمود کی تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک مداح نے کہا کہ گرمی دانوں کا پاؤڈر لگائیے، آپ ضرور ٹھیک ہوجائیں گی، تاہم اداکارہ مداحوں کے تبصروں پر کوئی جواب نہ دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: فریال محمود ڈرامہ رقیب سے آخری قسط تک دیکھنے کیلئے مداحوں کی شکرگزار