مسجد نبویؐ کی جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری عوام کیلئے کھول دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبویؐ کی جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری عوام کیلئے کھول دی گئی
مسجد نبویؐ کی جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری عوام کیلئے کھول دی گئی

مکہ مکرمہ:عمومی صدارت برائے انتظامی امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد نبویﷺ کے ڈیجیٹل کتب خانے کا افتتاح کر دیا۔

ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح ہونے کے بعدحصول علم اور معلومات کے جدید ذرائع علم کی پیاس بجھانے والوں کی رسائی میں ہوں گے اور عوام اس سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی شریفﷺ کی ڈیجیٹل لائبریری جدید سہولتوں سے آراستہ ہو گی جس سے فی الوقت لائبریری آنے والے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مسجد نبوی لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے اور اس میں عوام کے لئے مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

مسجد نبوی شریفﷺ کے زائرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے لائبریری میں بھی جدت پیدا کی جا رہی ہے۔تاکہ عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوسکے۔

انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسجد نبوی کی لائبریری کی طرح ڈیجیٹل لائبریری میں انتہائی نادر ونایاب کتابوں کے علاوہ قلمی نسخے اور تاریخی دستاویزات موجود ہیں۔

لائبریری کا تمام ذخیرہ ڈیجیٹل شکل میں عام افراد کی دسترس میں ہو گا تاکہ روایتی کتابوں کی طرح ڈیجیٹل فارمیٹ میں بھی استعمال کیا جا سکے۔

Related Posts