ایران کے فوجی طیارے میں تکنیکی خرابی، انخلا سیٹس کھلنے سے دو پائلٹس جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران کے فوجی طیارے میں تکنیکی خرابی، انخلا سیٹس کھلنے سے دو پائلٹس جاں بحق
ایران کے فوجی طیارے میں تکنیکی خرابی، انخلا سیٹس کھلنے سے دو پائلٹس جاں بحق

تہران:  ایران میں جنگی طیارے کی ’’ہنگامی انخلا سیٹس‘‘ کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ہینگر کی چھت سے بری طرح ٹکرانے سے جاں بحق ہو گئے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب دزفول فضائی اڈے میں ایف-5 لڑاکے طیارے میں دو پائلٹس کی موجودگی کے دوران پرواز بھرنے سے تھوڑی دیر پہلے انخلا سیٹس کھل گئیں تھیں۔

انخلا سیٹس کھلنے کی وجہ سے دونوں پائلٹس ’’ہینگر روف‘‘ سے بار بار اور بری طرح ٹکرا کر کچلے گئے جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ انخلا سیٹس تیکنیکی خرابی کی وجہ سے کھلی تھیں تاہم ایرانی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ انخلا سیٹ (ejector seats) لڑاکا طیارے میں پائلٹ کی ایسی کرسی ہوتی ہے جو ہنگامی صورت میں بارودی مواد یا راکٹ موٹر کی مدد سے بھرپور طاقت کے ساتھ طیارے سے باہر آتی ہے اور پھر خود بخود پیراشوٹ کھل جاتا ہے جس سے کرسی پائلٹ سمیت بحفاظت زمین پر اتر جاتی ہے۔

Related Posts