مزید 466وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزید 466وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے
مزید 466وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں، این ڈی ایم اے

کراچی:نیشنل ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہاہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران مزید 466 وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کو حفاظتی اور طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام صوبوں کو پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس اور اینٹی جن ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ کے دوران مزید 466 وینٹی لیٹر تمام صوبوں کو پہنچا دیئے گئے ہیں۔ سامان میں طبی عملے کی حفاظت کے لیے حفاظتی عینکیں، تھرمل گنز اور فیس شیلڈ شامل ہیں۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سوٹس اور ماسک بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

سندھ میں مئی کے دوران 380 افراد جان کی بازی ہار گئے،محکمہ صحت سندھ

محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا ہے کہ صوبے میں یکم مئی سے 30 مئی تک 31 ہزار 630 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے اور 380 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق سندھ میں مئی کے 30 روز میں 4 لاکھ 14 ہزار 820 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم سے 30 مئی تک 1 لاکھ 40 ہزار 370 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

جن میں سے 17 ہزار 233 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔حیدرآباد میں یکم سے 30 مئی تک 35 ہزار 411 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 139 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یکم سے 30 مئی تک سندھ کے دیگر اضلاع کے 2 لاکھ 39 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 9 ہزار 750 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

Related Posts