حسن علی نے اپنے مداحوں کو انہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 سے باہر ہو گئے
فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 سے باہر ہو گئے

ابو ظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنے مداحوں سے اْنہیں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی درخواست کر دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک شیئر کیا۔قومی کرکٹر نے انسٹاگرام اسٹوری میں لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مجھے ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اْن کے ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ اْن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 15 اعشاریہ 9 ملین لائکس آچکے ہیں۔

اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 7 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اْنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔

Related Posts