وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کا ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے مختلف عالمی معاملات سمیت متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے افغانستان سے غیرملکی افواج کی واپسی اور سیاسی حل کیلئے افغان دھڑوں کی طرف سے پیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح رابطوں کا فروغ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، بلاول بھٹو

Related Posts