اوکاڑہ، شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ، شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
اوکاڑہ، شدید آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں شدید آندھی اور تیز ہواؤں کے جھکڑ کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ اوکاڑہ کے علاقے بستی طارق آباد میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا۔ریسکیو کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس افسوسناک حادثے کی وجہ سے پورے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث 200 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کو بارش سے بھی ریلیف نہ ملا، شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد بھی بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوا لیکن شدید طوفان کے باعث دو مختلف جگہوں پر گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا، جس کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، مرنے والے شخص کا نام ناصر بتایاگیا ہے، جو تیس سال کا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص کھیت میں پانی لگا رہا تھا کہ اس پر آسمانی بجلی گر گئی۔

گوجرانوالہ میں بھی بارش اور آندھی کے باعث شہر میں بجلی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی آندھی کے باعث بجلی بند ہو گئی۔

Related Posts