پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے کاروبار میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار 896 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعنی پیر کے روز کاروبار میں 1.63 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 40 کروڑ 98 لاکھ 36 ہزار 861 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 120 ارب روپے سے زائد کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

تیزی کے باعث انڈیکس کی مزید 7 حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 47200، 47300، 47400، 47500، 47600، 47700، 47800 کی حدیں شامل ہیں۔ پہلے روز 100 انڈیکس کا اختتام 47896.34 پوائنٹس پر ہوا۔

یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

Related Posts