سارہ خان نے اپنے والد کی موت کی اصل وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سارہ خان نے اپنے والد کی موت کی اصل وجہ بتادی
سارہ خان نے اپنے والد کی موت کی اصل وجہ بتادی

کراچی:پاکستان کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے حال ہی فوت ہوجانے والے اپنے مرحوم والد کی موت کی اصل وجہ بتادی۔جن کا گزشتہ سال انتقال ہوا تھا۔

ایک مارننگ شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی والد کی موت کیسے ہوئی؟، میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے سسرال میں گئی تھیں۔

جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے ملنے سے قاصر تھے، کیونکہ کورونا کے باعث حال ہی میں میرے والد کا انتقال ہوا ہے، اسی وجہ سے ہم زائد العمر ضعیف افراد سے بات چیت سے گریز کررہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق، نوجوان کورونا وائرس ہونے کے باوجود زندہ رہ سکتے ہیں، لیکن بوڑھے لوگوں کے لئے اس وائرس سے بچنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ ان پر مختلف طرح سے حملہ آور ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر فلک شبیر اور خاندان کے دیگر اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ والد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے والد سے کورونا لگا، جب میرے والد کی وفات ہوئی تو میں، میرے شوہر فلک، میرے بہن بھائی، سبھی مثبت تھے۔ ہم سب کی علامات مختلف تھیں۔ میرے خیال میں یہ ہر ایک کے جسم پر مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ لوگ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے یہاں تک کہ وہ اس سے گزریں۔

مزید برآں، سارہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر خوبصورت لباس میں دلکش تصویر شیئر کی، جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، ان کی تصویر دیکھ کر مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

Related Posts