رندیپ ہودا کو جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم نے سفیر کے عہدے سے برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رندیپ ہودا کو جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم نے سفیر کے عہدے سے برطرف کردیا
رندیپ ہودا کو جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم نے سفیر کے عہدے سے برطرف کردیا

کک سمیت متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار رندیپ ہودا کو جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم نے سفیر کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگلی حیات کی ہجرت کرجانے والی جانوروں کی انواع سے متعلق تنظیم کنونشن فار کنزرویشن آف مائیگریٹری اسپیشیزآف وائلڈ اینیملز (سی ایم ایس) نے رندیپ ہودا کو سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

یہ اقدام حال ہی میں وائرل ہونے والی رندیپ ہودا کی ویڈیو کے ردِ عمل کے طور پر سامنے آیا جس میں بھارتی اداکار کو سابق وزیرِ اعلیٰ اترپردیش میا وتی کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بہت سی مشہورومعروف شخصیات نے رنویر کے تبصروں کو جنسی و نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا جبکہ یہ الفاظ بھارتی فنکار نے کم و بیش 9 برس قبل 2012ء میں کہے جس پر سی ایم ایس نے ایکشن لے لیا۔

جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم سی ایم ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رندیپ ہودا کو سفیر کے عہدے سے برطرف اس لیے کیا گیا کیونکہ انہوں نے جو الفاظ ادا کیے وہ تشویشناک ہیں جو اقوامِ متحدہ یا سی ایم ایس کی نمائندگی نہیں کرتے۔

سی ایم ایس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمیں یہ علم نہیں تھا کہ رندیپ ہودا کسی خاتون کے متعلق ایسا تبصرہ کرسکتے ہیں، اسی وجہ سے ہم نے فروری 2020ء میں انہیں اپنا سفیر مقرر کیا۔

قبل ازیں آسٹریلوی سیاح اور ماحولیاتی ماہر سچا ڈینچ اور برطانوی ماہرِ حیاتیات ایان ریڈمنڈ کے ہمراہ رندیپ ہودا کو سفیر مقرر کیا گیا تھا جنہیں سن 2023ء تک اپنے فرائض سرانجام دینا تھے۔

منگل کے روز ٹوئٹر پر رندیپ ہودا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی فنکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔ تاحال رندیپ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبنگ سیریز کا کارٹون ورژن تیار، چلبل پانڈے کا استقبال کریں۔سلمان خان

Related Posts