چین نے کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ایک اور ویکسین تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا
کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

بیجنگ: چین نے کورونا وباء کی روک تھام کیلیے ایک اور ویکسین تیار کرلی، تین خوراکوں پر مشتمل ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کی پہلی کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔

بین الاقومی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی تین خوراکوں پر مشتمل ایک اور ویکسین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف مائکروبیالوجی اور آنہوئی زہیفئی لانگ کام بائیوفارماسوٹیکل کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔

چین نے ری کومبیننٹ پروٹین ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد ویکسین بیجنگ کی مارکیٹوں میں پہنچا دی گئی ہے جب کہ چین کے دیگر صوبوں کے عوام نے بھی یہ ویکسین لگوالی ہے۔

طبی آزمائش کے دوسرے مرحلے جس میں 18 سے59 سال کی درمیانی عمر کے افراد شامل تھے، ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے بعد پتہ چلا کہ83فیصد شرکا میں وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں جبکہ تیسری خوراک کے بعد97 فیصد شرکا میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئیں۔

اس سے قبل چین کی سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین وائرس کی روک تھام کے لیے 80 سے زائد فیصد تک مثر قرار دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وباء سے متاثرین کا گراف آہستہ آہستہ نیچے آرہا ہے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد

Related Posts