پاکستان میں فرنس آئل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں فرنس آئل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈہوگیا
پاکستان میں فرنس آئل کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈہوگیا

کراچی:ملک میں فرنس آئل کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کا رحجان دیکھنے میں آیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں فرنس آئل کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر 55.41 فیصداورسالانہ بنیادوں پر9.09 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

جولائی سے مارچ 2021 تک کی مدت میں ملک میں 2,049,869000 لیٹر فرنس آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1,879,125000 لیٹرفرنس آئل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی

مارچ2021 میں 211,228000 لیٹر فرنس آئل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی، گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 135,917000 لیٹر فرنس آئل کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر 22.39 فیصداورسالانہ بنیادوں پر8.99 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Related Posts