عباسی شہید اسپتال میں غلاظتوں کا ڈھیر ، تیماردار بھی بیمار ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عباسی شہید اسپتال میں غلاظتوں کا ڈھیر ، تیماردار بھی بیمار ہونے لگے
عباسی شہید اسپتال میں غلاظتوں کا ڈھیر ، تیماردار بھی بیمار ہونے لگے

کراچی : شہر قائد میں 1973 میں قائم بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عباسی شہید اسپتال مریضوں کے تیمارداروں کو مریض بنانے لگا، جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے تیماردار کا دم گھٹنے لگا، متعدد کو الٹیاں لگ گئیں۔ اسپتال میں مریض رل گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عباسی شہید اسپتال کا افتتاح کیا تھا، یہ اسپتال پاک فوج کے ایک سابق افسر میجر ضیا الدین عباسی شہید کے نام سے موسوم ہے۔

سابق میئر کراچی عبدالستار افغانی (مرحوم)، سابق ناظم کراچی نعمت اللہ ایڈووکیٹ (مرحوم) اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے ادوار میں یہاں مریضوں کو وہ تمام سہولیتیں میسر تھیں جو ایک اسپتال میں ہونی چاہیں تھیں۔

موجود ہ ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے دور میں عباسی شہید اسپتال گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے جہاں مریضوں کا علاج تو مشکل ہے یہاں آنے والے صحت مند تیماردار بھی مریض بن رہے ہیں۔ اب اس اسپتال میں زیادہ تر ٹریفک حادثات سمیت دیگر حادثات کے شکار مریضوں کو لایا جاتا ہے تاہم یہاں سہولتیں نہ ہونے کے سبب تمام طبی ٹیسٹ ، ایکسرے ،، سی ٹی اسکین اور الٹرا ساؤنڈ باہر سے کروائے جا رہےہیں۔

اسپتال کی تیسری منزل پر قائم بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایئرکنڈیشنڈ بھی نہیں ہے۔ آپریشن تھیٹر میں ضروری ادویات تک میسر نہیں ہیں۔ آپریشن کے لیے آنے والے مریضوں کے لواحقین کو آپریشن سے قبل اور اس کے دوران باہر سے ادویات لانے کے لیے دوڑیں لگوائی جاتی ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی ایڈمنسٹریٹرز کی موجودگی میں اسپتال مکمل طور پر سندھ حکومت کے کنٹرول میں ہے تاہم اس پر توجہ دینے والا کوئی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا لاک ڈاؤن پر دہرا معیار، تاجر اور چیئرمین ایم کیو ایم آفاق احمد پولیس اور حکومت سے نالاں

Related Posts