رنگ روڈ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے
سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے آج صبح کے وقت دبئی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جن کے خلاف راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم کے حلقۂ احباب میں شامل سابق معاونِ خصوصی آج صبح کے وقت ملک چھوڑ دیا۔ زلفی بخاری خصوصی طیارے پر آج صبح 5 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے۔

خصوصی طیارے میں زلفی بخاری کے ہمراہ 3 دیگر شخصیات بھی دبئی روانہ ہوئی ہیں۔ قبل ازیں زلفی بخاری نے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ جب تک راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل نہ ہوجائیں، وہ اپنے عہدے پر خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینئر صحافی ہارون رشید نے پیشگوئی کی کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور مستعفی معاون خصوصی زلفی بخاری ملک سے فرار ہو جائیں گے۔

سینئر صحافی ہارون رشید نے 5 روز قبل پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری سے متعلق افواہیں ہیں کہ وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔اگر وہ فرار ہو گئے تو ان کا سیاسی کریئر ختم ہو جائے گا اور بدنامی بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں: رنگ روڈ اسکینڈل، زلفی بخاری کے ملک سے فرار ہونے کا امکان

قبل ازیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملک سے ممکنہ فرار ہونے کی اصل وجوہات بھی سامنے آئی تھیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو جان بوجھ کر اچھالا گیا کیونکہ یہ منصوبہ صرف 25 ارب روپے کا ہے اور اس میں 131 ارب روپے کی خریداریاں کی گئیں۔

مارگلہ اسلام آباد رنگ روڈ ٹیکسلا تک بنائی جانی ہے اس کے راستے میں آنے والی تمام اراضی جو مختلف مالکان کی ہے زلفی بخاری نے اپنی ملکیت ظاہر کرکے پی سیون پاس کرایا جس زمین کی قیمت مارکیٹ میں دس لاکھ فی کنال تھی اس زمین کی حکومت سے 60 لاکھ فی کنال سے  قیمت وصول کی گئی۔

مزید پڑھیں: زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

Related Posts