اسٹیل ملز اراضی غبن کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qaim Ali Shah granted interim bail in land allotment case

 اسلام آباد :اسٹیل ملز اراضی غبن کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر نے سے روک دیا۔

بدھ کو چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اپنے وکیل قاسم عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے ۔

سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت دو لاکھ مچلکوں کی عوض منظور کرلی گئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک کے لئے ملتوی کردی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں دیں گے۔ اسٹیل مل سے ملازمین کو نکالنے کے پس پشت موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کا 19 ہزار ایکڑ زمین جس کی قیمت ہزاروں روپے ہے اس کو اپنے اے ٹی ایم کو دینا ہے۔

مزید پڑھیں:نیب لاہور کی اہم کارروائی،جعلی ڈی جی نیب سکھرگرفتار

انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی نجکاری ہے اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔ اسٹیل مل، پی آئی اے، واپڈا، ریلوے سمیت دیگر قومی اداروں کے متعلق جو بھی فیصلہ کرنا ہوگا اس کو سی سی آئی کے اجلاس میں رکھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔

نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت اور ان کی وفاقی کابینہ اس طرح کے فیصلے نہیں کرسکتی۔ ہم اسٹیل مل کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے 4 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ جو وفاق سے بات کرے گی۔

Related Posts