کورونا الاؤنس سے محروم فیڈرل ہیلتھ ورکرز اورنرسز کی ہڑتال کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal health workers and nurses threaten to strike

اسلام آباد: کورونا کی وباء کے دوران آل فیڈرل نرسز اینڈ ہیلتھ ورکرز نے رسک الاؤنس فوری ریلیز نہ کرنے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

آل فیڈرل نرسز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے درخواست وفاقی سیکریٹری ہیلتھ و پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد کو دے دی ہے، آل فیڈرل نرسز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی دوسری اور تیسری لہر میں ہمارے فرنٹ لائن ورکرز نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں قربان کیں ہیں۔

وفاقی نرسز ہیلتھ ورکرز مسلسل کورونامیں فرنٹ لائن کا کام کر رہے ہیں، صوبہ سندھ کورونا وبا ء کے فرنٹ لائن ورکرز کو ماہانہ باقاعدگی سے ہیلتھ رسک الاؤنس دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 16کروڑ 85لاکھ افراد متاثر، ہلاکتیں 35لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

وفاقی نرسز کو بھی سندھ کی طرز پرکورونا ہیلتھ رسک الاؤنس ماہانہ تنخواہ کے ساتھ دیا جائے، درخواست اسپتالوں کے سربراہان ،سیکریٹری بی او جیسمیت وزیر اعظم کے معاؤن خصوصی برائے ہیلتھ کو بھی دے دی ہے۔

Federal health workers and nurses threaten to strike

کوارڈینیٹر آل فیڈرل نرسزربنواز لانجر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں ہماری تعریفیں کی جاتی ہیں لیکن حق ادا نہیں کیا جاتا ،ہم کسی کی طرف نہیں دیکھیں گے اگر ہماری بات کو ماضی کی طرح نظر انداز کیا گیا تو فیڈرل اسپتالوں میں  کورونا وارڈ ہو یا ویکسی نیشن سینٹر ہم کسی صورت کام نہیں کریں گے۔

Related Posts