اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا
اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی فوٹو شاپ کی گئی تصویر پر توجہ سے کام نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عمران عباس کی اُشنا شاہ سے شادی کی افواہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر پھیلیں جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کا رُخ کر لیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے عمران شاہ کے ہمراہ اپنی غیر پیشہ ورانہ انداز سے فوٹو شاپ کی گئی تصویر شیئر کی جس میں دونوں فنکار عروسی لباس میں نظر آئے۔

اداکار عمران عباس کو اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے اداکارہ اُشنا شاہ نے کوئی وضاحت پیش کیے بغیر کہا کہ مبارک ہو، جس کا مقصد دوسری جانب سے شادی کی خبر کی تردید حاصل کرنا تھا۔  

 اُشنا شاہ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے اداکار عمران عباس نے کہا کہ یو ٹیوبرز، کم سے کم فوٹو شاپ ہی ٹھیک سے کر لیتے، کیا ہم جلدی میں ایک دوسرے کو اپنی ہی شادی کی اطلاع دینا بھول گئے تھے؟

دونوں فنکاروں کی تصاویر کو دراصل منیب اور ایمن کی تصاویر پر فوٹو شاپ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اُشنا شاہ اور عمران نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کرکے مداحوں پرمزید واضح کیا کہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک گھر میں مرغیوں کو ہر وقت پنجرے میں بند رکھنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جرم کیے بغیر انتہائی خراب جیل میں زندگی گزارنے سے بہتر جلد موت ہوگی۔

جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں گزشتہ ماہ کے دوران کہا کہ ایک سیٹ پر مرغیوں کو دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ مرغیوں کا مالک دن رات انہیں پنجرے میں بند رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: مرغیوں کو قید میں دیکھ کر اداکارہ اشنا شاہ کادل ٹوٹ گیا

Related Posts