سینیٹ میں قائد ایوان کی جانب سے فلسطین کے حق پیش قرارداد متفقہ طور پر منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ میں قائد ایوان کی جانب سے فلسطین کے حق پیش قرارداد متفقہ طور پر منظور
سینیٹ میں قائد ایوان کی جانب سے فلسطین کے حق پیش قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں فلسطین سے متعلق پیش کی گئی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ قرارداد قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کی کاپیاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دنیا کے مختلف ممالک کی پارلیمان کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔دنیا بھر کی حکومتیں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔ اسرائیل غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرکے عالمی مبصرین کو داخلے کی اجازت دے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ سینیٹ کا ایوان مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے پر اسرائیل کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ سینیٹ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں واضح کہا گیا ہے کہ پاکستان القدس شریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل جنیوا معاہدے کے تحت فلسطینی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے، دو ریاستی حل 1967 سے قبل کی سرحدی حدود پر مشتمل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 4942 ہو گئی

Related Posts