سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 4942 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 4942 ہو گئی
سندھ میں کورونا کے مزید 6 مریض جاں بحق، مجموعی تعداد 4942 ہو گئی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.7 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ اس دوران 1273 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد کی ہلاکت سے صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 942 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1273 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 283683 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 132 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 1209 کیسز مثبت آئے اور  تشخیص کی شرح چھ اعشاریہ سات فیصد رہی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ 9 ہزار 891 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور311749 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 23124 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22139 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 963 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 903 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں سے 70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1209 نئے کیسز میں سے 452 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 190، ملیر 82، ضلع وسطی 76، ضلع غربی 51، ضلع جنوبی 49 اور کورنگی میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدر آباد 116، سکھر 64، سانگھڑ 35، شہید بینظیرآباد 35، میرپورخاص اور ٹھٹھہ 31 ۔31، جیکب آباد 30، بدین 27، مٹیاری 24، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان 23 ۔ 23 کیسز سامنے آئے۔

کشمور 22، قمبر14، دادو 12، لاڑکانہ 9، نوشہرو فیروز 8، جامشورو اور شکارپور7 ۔ 7، خیرپور اور ٹنڈوالہیار 3 ۔ 3 اور عمرکوٹ میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی پی ایل کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی

Related Posts