8بجتے ہی کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ، پولیس ناکے لگ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

8بجتے ہی کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ، پولیس ناکے لگ گئے
8بجتے ہی کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ، پولیس ناکے لگ گئے

کراچی: سندھ میں 8بجتے ہی گھروں سے نکلنے پر پابندی پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، پولیس کے جگہ جگہ ناکے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے رات 8 بجے کے بعد لوگوں کے بغیر ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی، گاڑیوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی ہے اور ضروری کاموں کیلئے گاڑیوں میں صرف ایک فرد کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔

نئی پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے جگہ جگہ پولیس ناکے لگ گئے ہیں اور شہریوں سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

کراچی میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں 6 بجے مارکیٹیں و تجارتی مراکز بند کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے، اگر کسی کو ضروری کام یا اسپتال جانا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ غیر ضروری گھومنے پر پابندی سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پارکس میں مغرب کے بعد لائٹیں بند کردی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو پابندیوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار مزدا الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

Related Posts