رواں اپریل جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا

کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کے خسارے کا حجم 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے اپریل 2021 کے دوران جاری کھاتے 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہے جگہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ 4 ارب 70 کروڑ ڈالر تھا۔

اسیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال درآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا جس کے باعث جاری کھاتوں کو سہارا ملا، اس وقت زرمبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح کو چھو چکے ہیں۔

دوسری جانب صرف اپریل 2021 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 20 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ادائیگیوں کے باعث روپے پر بھی دباو بڑھ رہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے خام مال اور دیگر اشیا کی درآمدات بڑھ رہی ہے جس کے سبب اپریل میں خسارہ بڑھا ہے۔

مزید پڑھیں: یو بی جی میں حالیہ تبدیلیاں مستقبل میں گروپ کی کامیابی کی ضمانت ہونگی،ایس ایم منیر

Related Posts