وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ممکنہ فرار کی اصل وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں ایک اور بڑے اسکینڈل کا انکشاف، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ملک سے ممکنہ فرار ہونے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کو جان بوجھ کر اچھالا گیا ہے یہ منصوبہ صرف 25 ارب روپے کا ہے اور اس میں 131 ارب روپے کی خریداریاں کی گئیں۔

مارگلہ اسلام آباد رنگ روڈ ٹیکسلا تک بنائی جانی ہے اس کے راستے میں آنے والی تمام اراضی جو مختلف مالکان کی ہے زلفی بخاری نے اپنی ملکیت ظاہر کرکے پی سیون پاس کرایا جس زمین کی قیمت مارکیٹ میں دس لاکھ فی کنال تھی اس زمین کی حکومت سے 60 لاکھ فی کنال سے  قیمت وصول کی گئی ہے۔

پراجیکٹ کا تخمینہ 250 ارب ہے جس میں سے ایک سو ارب روپے حکومتی خزانے سے نکلوا لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مالکان کی زمین مارگلہ رنگ روڈ کے راستے میں آتی ہیں جس پر رنگ روڈ بنائی جانی ہے ان مالکان کو ابھی تک پیمنٹ نہیں کی گئی صرف ان کو ٹوکن منی دے کر ان سے بیان حلفی لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زلفی بخاری دہری شہریت کے حامل ہیں اور پاکستان میں ایم او یو سائن کرنے آئے تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی بن گئے۔

زلفی بخاری پر یہ بھی الزام ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز نے ان کے دوست کی 15 کروڑ کی پیمنٹ نہیں کی تھی جو کہ نہیں کی جا رہی تھی زلفی بخاری نے یوٹیلٹی سٹورز کے جی ایم کو فون کرکے اپنے دوست کی 15 کروڑ کی رقم دلوا دی۔

اس رقم میں سے 50 فیصد خود وصول کی اور راولپنڈی رنگ روڈ میں اپنی بہن سکینہ کی 131 کنال اراضی کی خاطر رنگ روڈ منصوبے سے اربوں روپے کما لیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران یا کسی بھی وقت زلفی بخاری ملک سے فرار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : احتساب عدالت کوئٹہ کا بڑا فیصلہ، مشتاق رئیسانی اور خالد لانگو کو ساڑے 12 سال قید کی سزا

Related Posts