کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان غالب رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرزخریداری میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔
تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے 182.13پوائنٹس کے اضافے سے 46097.11پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 59.31فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 37ارب 24کروڑ80لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 7.91فیصد کم رہا۔
گز شتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں دلچسپی دیکھنے میں آئی جس کے سبب دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس46314پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 182.13پوائنٹس کے اضافے سے 46097.11پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح61.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18780.51پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس130.77پوائنٹس کے اضافے سے31199.37پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر242کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 149میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب99ارب44کروڑ83لاکھ روپے گئی۔
جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی76کروڑ66لاکھ43ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 5کروڑ62لاکھ14ہزار شیئرززائد ہے۔