کراچی میں لاک ڈاؤن کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لاک ڈاؤن کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم
کراچی میں لاک ڈاؤن کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاون کے نام پر رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے دکانداروں سے روزانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کر کے انہیں دکانیں کھولنے کی اجازت دے رہی ہے ۔ سندھ حکومت اور سندھ پولیس عوام کو عالمی وباء سے بچانے کے بجائے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے پارٹی دفتر میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ طاہر ملک کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئے دن کسی نئے قسم کے لاک ڈاون کا اعلان کرتی رہتی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی ملی بھگت سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت شہر میں لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف شہر میں لوگ تیزی سے کورونا کا شکار ہورہے ہیں تو دوسری طرف سرکاری اسپتالوں میں جگہ اور سہولیات کا فقدان بھی سامنے آنے لگا ہے۔ اس وقت سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ہوتے ہوئے سندھ کے عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکتا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے وزراء سے لے کر ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں تک سب رشوت خوری اور کرپشن میں مصروف ہیں۔ ہم چیف جسٹس سندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ کراچی میں سندھ حکومت، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑانے کا نوٹس لیں اور رشوت خوری میں ملوث افسرا ن کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیں۔

یہ بھی پڑھیں : بیلجیئم حکومت نے ایف آئی اے سے دہشتگردوںکی تفصیلات طلب کرلیں

Related Posts